زمین اور نقشہ جات کی تفصیل
الاذان ایجوکیشنل کمپلیکس کیلئے کل 50 کنال ( 272,000 مربع فٹ یا 91,105 مربع گز ) جگہ خریدی گئی ہے جو کہ علی پور شہر سے 2 کلومیٹر جتوئی روڈ پر واقع ہے۔ ابتدائی طور پر 20 کنال ( 108,800 مربع فٹ یا 36,442 مربع گز ) جگہ مختص کر کے ماسٹر پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں بیک وقت تقریباً 5,000 اقامتی و غیر اقامتی طلباء و طالبات کی گنجائش ہو گی۔ اس منصوبہ کو مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا جس کا خاکہ حسب ذیل ہے۔
جامع مسجد الصفہ
الاذان ایجوکیشنل کمپلیکس کی مجوزہ مسجد کا نام حضور نبی اکرم ﷺ کے زیر سایہ قائم ہونے والی اسلام کی سب سے پہلی تربیت گاہ ’’ الصفہ ‘‘ سے موسوم کرتے ہوئے ’’ جامع مسجد الصفہ ‘‘ تجویز کیا گیا ہے۔ یہ 10,600مربع فٹ جگہ پر واقع ہے۔ اس میں خواتین کیلئے ایک ہال مخصوص کیا گیا ہے۔ جسے خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیھا سے منسوب کرتے ہوئے ’’ فاطمہ ہال ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔مسجد کا ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 74 ملین روپے ہے ۔
عمر بن عبد العزیزؓ بلاک
الاذان گرائمر سکول کیلئے قائم ہونے والی عمارت کو ’’ عمر بن عبد العزیزؓ بلاک ‘‘ کے نام سے موسوم کی گیا ہے۔ اس دو منزلہ عمارت کا Covered Areaتقریباً 15,571 مربع فٹ ہے۔ جس کا ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 217 ملین روپے ہے۔ اس میں قائم ہونے والے شعبہ حفظ برائے طلباء کو جامع القرآن حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی عنہ سے منسوب کرتے ہوئے ’’ عثمان بلاک ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جبکہ طلبا ءکے کیمپس برائے شریعہ ایجوکیشن کوحضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہ الکریم سے منسوب کرتے ہوئے ’’ باب العلم بلاک ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسی طرح طالبات کے علیحدہ کیمپس کو ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کی نسبت سے ’’ عائشہ صدیقہ ؓ بلاک ‘‘ کے نام سے موسوم کی گیا ہے۔











